انسان کے جذبات اور مشین کا کام، روبوٹک سپاہی کی لڑائی

Robotics Filam

Robotics Filam

ہالی وڈ (جیوڈیسک) سائنس فکشن تھرلر مووی روبو کوپ سلسلے کا نیا ورژن تیار کرلیا گیا۔ فلم اگلے سال ریلیز ہوگی۔ فلم ڈائریکٹر اوزے پا ڈیلا کی تیار کردہ یہ کہانی بھی، روایتی طور پر ایک فرض شناس پولیس سپاہی کے گرد گھومتی ہے، جو ڈیٹرائٹ میں فرائض کی انجام دہی کے دوران بری طرح زخمی ہو جاتا ہے۔

ڈاکٹرز اسے نئے زندگی دیتے ہیں، روبوٹک مصنوعی اعضا لگا کر۔اب یہ آدھا روبوٹ ہے، آدھا انسان اور یہیں سے شروع ہوتی ہے، مار دھاڑ سے بھرپور کہانی۔ فلم میں آگے کیا ہوتا ہے۔ یہ تو روبو کوپ کی اگلے سال فروری میں ریلیز پر ہی پتہ چلے گا۔