صدر زرداری نے بیوی کھوکر جمہوریت کی جنگ جیت لی، بلاول

Bilawal

Bilawal

کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی خاطر جنگ میں صدر آصف زرداری نے اپنی بیوی اور بچوں کی ماں کو کھو دیا لیکن جنگ جیت لی اور ملک میں جمہوریت آگئی۔

بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پیغام میں کہا کہ صدر زرداری نے ملک میں جمہوریت کی خاطر ساڑھے گیارہ سال قید کاٹی، اس جنگ میں انہوں نے اپنی بیوی اور بچوں کی ماں بے نظیر کو کھو دیا، لیکن قربانیوں کے بعد انہوں نے یہ جنگ جیت لی ہے ، صدر زرداری کا آج ایوان صدر میں آخری دن ہے، وہ اس اعزاز کے ساتھ رخصت ہورہے ہیں کہ ملکی تاریخ میں صدارتی مدت پوری کرنیوالے پہلے جمہوری صدر ہیں۔