ہرارے (جیوڈیسک) ہرارے ٹیسٹ میں شاندار پرفارمنس کے بعد پاکستانی کرکٹرز کی رینکنگ میں مزید بہتری آگئی، یونس خان کو دو درجہ ترقی ملی تو سعید اجمل بولرز میں تیسرے نمبر پر آگئے۔ یونس خان نے ڈبل سنچری بنائی، دو درجے ترقی پائی، آٹھویں سے چھٹے نمبر پر چھلانگ لگائی۔ مصباح الحق کو دونوں اننگز میں ففٹی کا انعام ایک درجہ ترقی سے ملا، کپتان پندرہویں سے 14 ویں نمبر پر آگئے۔
اظہر علی کی رینکنگ پہلے جیسی ہی رہی، یعنی بارہواں نمبر۔ اسد شفیق کی رینکنگ چھ درجے گری، وہ ٹاپ 20 سے بھی باہر ہوگئے۔ آٹ آف فارم محمد حفیظ تو ٹاپ ففٹی سے باہر ہوتے ہوتے رہ گئے، وہ تین درجے تنزلی کے بعد 49 ویں نمبر پر جا پہنچے۔ گیارہ وکٹوں سے سجی جادوئی بولنگ سعید اجمل کو چوتھی سے تیسری پوزیشن پرلے آئی۔