بالی ووڈ میں ایکشن کی زنجیر 2 دن میں ہی ٹوٹ گئی

Zanjeer

Zanjeer

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ میں ایکشن کی زنجیر دو دن میں ہی ٹوٹ گئی لیکن شدھ دیسی رومانس نے سب پر جادو کر دیا ۔ بالی ووڈ کی کلاسک زنجیر کا ریمیک باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوگیا، زبردست ایکشن اور اداکاری کے باوجود لوگوں کو نئی پیکنگ میں پرانا مال بالکل نہیں بھایا، فلم 2 دن میں صرف 6 کروڑ ہی کماسکی۔

دوسری طرف باکس آفس پر رومانس نے خوب جادو جگایا، شدھ دیسی رومانس پر جتنا پیسا لگا وہ اس نے 2 دن میں ہی کما لیا۔ شدھ دیسی رومانس کا بزنس 2 دن میں 15 کروڑ روپے ہے اور ابھی فلم اور بہت سارے کروڑ کمانے کیلئے تیار ہے۔