میں ہوں شاہد آفریدی نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے

Main Hoon Shahid Afridi

Main Hoon Shahid Afridi

اسلام آباد (جیوڈیسک) بوم بوم آفریدی کے ان کے نام پر بننے والی فلم ”میں ہوں شاہد آفریدی” نے بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔ اسلام آباد میں ہونے والی اس فلم کی ریڈ کارپٹ میں کاسٹ کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اسلام آباد شہزاد نسیم اور ہمایوں سعید کی بلاک بسٹر فلم ”میں ہوں شاہد آفریدی” کی ریڈ کارپٹ تقریب کا انعقاد سنٹارس سنی پلیکس میں کیا گیا۔

فلم کے مرکزی کرداروں کی شرکت نے سینما میں ہل چل مچ گئی۔ اداکار ہمایوں سعید اور جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ ان کی فلم نے سینما گھروں میں پاکستانی فلموں کے لیے دروازے کھول دیے ہیں۔ شائقین کا کہنا تھا کہ نئے فنکار، ہدایت کار اور دیگر کاسٹ ہونے کے باوجود انتہائی بہترین فلم بنائی گئی۔ فلم دیکھ کر بہت مزہ آیا۔ شائقین فلم میں ہوں شاہد آفریدی دیکھ کر خوب محضوظ ہوئے۔ شائقین نے کہانی کے ساتھ ساتھ فلم کے گانوں کوبھی سراہا۔