سیباسٹین ویٹل نے اٹالین گراں پری جیت لی

Sebastian Vettel

Sebastian Vettel

روم (جیوڈیسک) اٹلی میں ہونے والی ریس میں دنیا بھر سے ڈرائیورز نے حصہ لیا۔ دلچسپ مقابلوں سے شائقین کی بڑی تعداد محظوظ ہوئی۔

جرمن ڈرائیور سیباسٹین ویٹل مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ اٹھاراں منٹ 38 اعشاریہ 35 سیکنڈ میں طے کر کے تیز ترین ڈرائیور قرار پائے جبکہ سپین کے ڈرائیور فرنینڈو، دوسرے اور آسٹریلیا کے مارک ویبر تیسرے نمبر پر رہے۔