فیصل آباد: جعلی شراب بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، شراب برآمد، ایک ملزم گرفتار

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں سی آئی اے پولیس نے جعلی شراب تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر سولہ سو لیٹر شراب برآمد کر کے ایک ملزم گرفتار کر لیا۔ ڈی ایس پی سی آئی اے مرزا انجم کمال کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ بائی پاس کے علاقے میں ایک فیکٹری میں جعلی شراب کی تیاری کا کام جاری ہے۔

جس پر آج پولیس نے وہاں چھاپہ مارا اور وہاں سے شراب کے آٹھ ڈرم برآمد کر لیے، جن میں سولہ سو لیٹر شراب موجود تھی جبکہ ایک ملزم کو موقعہ سے گرفتار کر لیا۔