چکوال سمیت بیشتر اضلاع میں افغانیوں کو پاکستانیوں کے نام سمیں رجسٹرڈ کر کے دی جانے لگیں

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چکوال سمیت بیشتر اضلاع میں افغانیوں کو پاکستانیوں کے نام سمیں رجسٹرڈ کر کے دی جانے لگیں، نادرا e سہولت کی فرنچائز کی ملی بھگت کا انکشاف،شہریوںکا سخت رد عمل، انتظامی و سکیورٹی ادارے نوٹس لیں موبی لنک سمیت تمام ٹیلی کام اداروں کیخلاف موبائل کی دوکانوں پر کھلی سمیں دینے پر کاروئی کی جائے شہریوں کا رد عمل تفصیلات کیمطابق ایک اہم بات سروے کے دوران واضح ہوئی کہ نادراe سہولت کی فرنچائزوں پر سے مذموم کاروائیاں جاری ہیں جن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس موجود نہیں 668 پر میسج کرنے سے صرف اتنا معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے نام کتنی سمیں رجسٹرڈ ہیں اور ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندے یہ بات بتانے کو ہر گز تیار نہیں کہ یہ سم کہاں سے جاری کی گئی اورکس شہر میں رجسٹرڈ کروائی گئی جس سے ان کی ملی بھگت واضح ہو رہی ہے۔

موبی لنک کی فرنچائزوں سے صر ف یہی جواب موصول ہوتا ہے کہ اگر سمبند کروانی ہیں تو ٹھیک ورنہ جس کے پاس ہے وہ ہمارا کسٹمر ہے اس کا سراغ نہیں دے سکتے معلوم ہوا کہ شہر بھر میں جابجا نادرا eسہولت کی فرنچائزیں موجود ہیں جہاں سے دو چار سو کے عوض عام شہریوں کی شنا ختی معلومات مہیا کی جا رہی ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ان دوکانوں کو بند کروایا جائے یا ان کی معلومات تک رسائی کو بند کیا جائے تاکہ ان مذموم کاروائیوں کو روکا جا سکے۔

موبائل سموں کی فرنچائز کے باہر یا بغیر رجسٹرڈ جاری کرنے پر سخت قانون نافذ کرتے ہوئے عملدراآمد کروایا جائے ۔جب اس بارے نادراeسہولت کے فرنچائز مالک نوید سے رابطہ کیا تو اس نے کہا کہ ہم بھی انسان ہیں اور ہمارے بھی تعلقات ہیں ہماری مجبوری ہے بعض مرتبہ کسی شخص کیلئے ہمیں معلومات فراہم کرنا پڑتی ہیں اور افغانیوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔