وزیر اعظم کی زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس جاری

Nawaz Sharif Meeting

Nawaz Sharif Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس شروع ہو گئی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے شرکا کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ پاکستان کو اس وقت پچیدہ مسائل کا سامنا ہے۔ ایک میز پر بیٹھنے کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی۔

آج کے موضوع کا تعلق ملک کے حال اور مستقبل سے ہے۔ پاکستان اس وقت دہشت گردی کی گرفت میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ذاتی رنجشوں کی وجہ سے پاکستان کو نقصان نہیں ہونا چاہئے،ملک کے اٹھارہ کروڑ عوام کو مسائل سے نکالنا ہے۔

دہشت گردی، توانائی بحران اور معیشت کے مسائل پر سیاست نہیں ہونی چاہئے،اے پی سی میں عمران خان، مخدوم امین فہیم سمیت تمام رہنمائوں نے شرکت کی۔