مصطفی آباد کی خبریں 08.09.2013

اپنے خاوند کو قتل کرنے والے فاطمہ بی بی آشنا سمیت گرفتار، فاطمہ بی بی نے آشنا صابر سے مل کر چائے میں نشہ دے کر بے ہوش کرنے کے بعد گلے میں پھندہ دے کر قتل کر دیا
مصطفی آباد : اپنے خاوند کو قتل کرنے والے فاطمہ بی بی آشنا سمیت گرفتار، فاطمہ بی بی نے آشنا صابر سے مل کر چائے میں نشہ دے کر بے ہوش کرنے کے بعد گلے میں پھندہ دے کر قتل کر دیا، اور لاش چری میں پھنک دی، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نصراللہ بھٹی نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا۔ عوامی حلقوں کی طرف سے خراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق پانچ روز قبل محمد شریف نے تھانہ مصطفی آباد میں مقدمہ درج کروایا کہ نا معلوم افراد نے میرے بھتیجے محمدبشیر کو گھر سے بلا کر قتل کر دیا ہے۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نصراللہ بھٹی نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی تو اہل محلہ سے معلوم ہوا کہ محمدبشیر کی بیوی پانچ بچوں کی ماں فاطمہ بی بی عرف مانی کے محلہ کے صابر نامی شخص سے نا جائز تعلقات ہیں۔ جنہیں حراست میں لیا گیا تو دوران تفتیش انہوں نے انکشاف کیا کہ ہم نے 3/4ستمبر کی درمیانی رات محمد بشیر کو چائے میں نشہ دے کر بے ہوش کر کے گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کر دیا اور بلیڈ سے مخصوص عضوکو جسم سے الگ کر دیا اور تشدد کرکے لاش گھر کے سامنے چری کی فصل میں پھینک دی۔ اندھے قتل کا سراغ لگانے پر عوامی حلقوں کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ مصطفی آبادنصراللہ بھٹی کو خراج تحسین پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امریکہ مسلمان ممالک کو چن چن کر نشانہ بنا رہا ہے۔ کشمیر فلسطین پر کفار کے انسانیت سوز مظالم اسے نظر نہیں آتے
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) امریکہ مسلمان ممالک کو چن چن کر نشانہ بنا رہا ہے۔ کشمیر فلسطین پر کفار کے انسانیت سوز مظالم اسے نظر نہیں آتے ۔ مسلمان حکمران یکجا ہو کر مسلمانوں ممالک کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ اگر مسلمان ممالک ایکجا نہ ہوئے تو امریکہ انہیں ایک ایک کرکے اپنا غلام بنا لے گا یا صفا ہستی سے مٹانے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔ امت مسلماں و مسلم حکمرانوں کا یکجا ہونا وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما فاروق احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مسلمان حکمرانوں نے وقت کی آواز کو نظر انداز کر دیا تو تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ مسلمان ممالک باہمی فوج، تجارت اور کرنسی پر غور کریں۔ آخر کب تک ہم ان ظالموں کے ہاتھوں پٹتے رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گزشتہ چھ ماہ کے دوران 104 بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)گزشتہ چھ ماہ کے دوران 104بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ساحل این جی او جنسی تشدد کا شکار ہونے والے بچوں کو ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔ ساحل کی خصوصی کاوشوں اور عوام میں آگاہی مہم چلانے کی وجہ سے جنسی تشدد میں واضع کمی آئی ہے۔ عوام میں شعور اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے جس کیلئے ساحل دن رات محنت کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ریجنل کوآرڈینیٹر عنصر سجاد بھٹی اور لیگل ایڈ آفیسر عاطف عدنان ایڈووکیٹ نے مصطفی آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر سرکاری تنظیم ساحل بچوں پر جنسی تشدد کے واقعات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ گزشتہ 6ماہ کے دوران 1204بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا جن میں 817بچیاں اور387بچے شامل ہیں۔ جن میں640اغوا 136عصمت دری،85بد فعلی اور73واقعات اجتماعی تشدد کے رپورٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی سطح پر بچوں کو جنسی تشدد سے بچائو کیلئے موثر آگاہی مہم چلائے۔ بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے چائلڈ پرٹیکشن بل پاس کرے۔ جنسی تشدد سے متاثرہ بچوں کی بحالی کیلئے موثر سپورٹ سسٹم قائم کیا جائے۔بچوں کی حفاظت پر مبنی پیغامات بچوں کے نصاب میں شامل کئے جائیں۔ اس موقع پر صحافیوں کی بڑی تعداد کے علاقہ سپریڈنٹ جیل قصور انتظار ولی خاں، ای ڈی او ہیلتھ ذوالفقار علی بھنگو، ڈسٹرکٹ انفرمیشن آفیسر قصور عبدالوحد اسلم عابد ودیگر معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔