افغانستان، عراق اور پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک میں جارحیت کے بعد امریکہ اب شام پر حملہ کرنے کا اعلان کرکے دنیا کو عالمی جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے،روحیل اکبر
Posted on September 9, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری روحیل اکبر نے کہا ہے کہ افغانستان ،عراق اور پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک میں جارحیت کے بعد امریکہ اب شام پر حملہ کرنے کا اعلان کرکے دنیا کو عالمی جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے، افغانستان اور پاکستان کی جنگ سے بیزار عوام کی شدید مخالفت کے باوجود امریکی حکمران اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہیں امریکہ کی طرف سے شام پر حملہ کے اعلان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت دنیا کے امن کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
مذکورہ شیطانی اتحاد عملن مسلم ممالک کے خلاف اعلان جنگ کئے ہوئے ہے ،جبکہ مسلم ممالک کے حکمران امریکی ایجنٹ کا کردار ادا کرتے ہوئے چپ سادھے ہوئے ہیں انہوںنے مزید کہا کہ شام پر امریکی حملہ کے اعلان پر تمام اسلامی ممالک کے عوام سراپا احتجاج ہیں ،اگر امریکہ نے شام پر حملہ کرنے کی غلطی کی تو عالمی جنگ شروع ہو جائے گی۔