قرضے کے حصول سے پاکستانی معیشت میں استحکام آئے گا، موڈیز

Moody's

Moody’s

واشنگٹن (جیوڈیسک) عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز کے مطابق، آئی ایم ایف سے منظور ہونیوالے قرضوں کی فراہمی اور معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت میں استحکام آئے گا۔ موڈیز انویسٹر سروس کے جاری کردہ حالیہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف سے منظور کردہ قرضوں کی فراہمی، معاشی بحران میں نہایت خوش آئند ثابت ہوگی۔

آئی ایم ایف کی تجاویز پر عمل درآمد اور معاشی اصلاحات سے اقتصادی صورتحال میں بھی بہتری آنے کے امکانات ہیں۔موڈیز کے مطابق 6.6 ارب ڈالر کے قرض سے نہ صرف غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی میں معاونت ملے گی، بلکہ زرمبادلہ کے ذخائر پر حالیہ دباو کا بھی خاتمہ ہوگا، معاشی اصلاحات سے معاشی شرح نمو میں بھی بہتری دیکھی جائیگی۔