حکومت کے ای ایس ای کواپنی تحویل میں لے، قائمہ کمیٹی کی سفارش

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کی کمیٹی نے کہاہے کہ موجودہ انتظامیہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کارپوریشن کوچلانے کی صلاحیت نہیں رکھتی، حکومت کے ای ایس ای کو اپنی تحویل میں لے لے۔ سینیٹر زاہد خان کی سربراہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کااجلاس ہوا،۔

اجلاس میں کے ای ایس سی کے معاملے پر شاہی سید کی سربراہی میں قائم ذیلی کمیٹی نے رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق 2009 میں حکومت اور کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کارپوریشن کے درمیان ہونے والے معاہدے میں کی جانے والی ترامیم غیرقانونی تھیں۔

ان کے تحت کے ای ایس سی کو اربوں روپے کی چھوٹ دی گئی۔ کے ای ایس سی نے معاہدوں کے مطابق سرمایہ کاری بھی نہیں کی، موجودہ انتظامیہ کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کو چلانے کی صلاحیت نہیں رکھتی، حکومت ادارے کواپنی تحویل میں لے لے۔