کوہاٹ : کچہری میں دھماکا اور فائرنگ، 2 حملہ آور ہلاک، ایک اہلکار شہید

Kohat

Kohat

کوہاٹ (جیوڈیسک) کوہاٹ کی کچہری میں زوردار دھماکے اور فائرنگ سے 2 حملہ آور ہلاک اور ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا جبکہ ایک پولیس اہلکار سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او آفس کوہاٹ پر شدت پسندوں نے دستی بموں سے حملہ کر دیا۔

جس کے بعد پولیس اور شدت پسندوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 حملہ آور ہلاک ہوگئے شدت پسندوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی شہید ہوگیا۔ واقعے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کچہری میں مزید 3 سے 4 حملہ آوروں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد سرچ آپریشن جاری ہے۔ زخمیوں کو طبی مرکز میں امداد دی جارہی ہے۔ علاقے کو پولیس نے اپنے حصار میں لے لیا ہے اور غیر متعلقہ افراد کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔