ریسلنگ کو اولمپکس گیمز میں دوبارہ شامل کر لیا گیا

Wrestling

Wrestling

بیونس (جیوڈیسک) آئرس میں ہونیوالے آئی او سی کے 125 ویں سالانہ اجلاس میں ووٹنگ کے ذریعے ریسلنگ کو دوبارہ اولمپکس گیمز میں شامل کر لیا گیا۔ پہلے رانڈ میں ہونے والی ووٹنگ میں کاسٹ ہونے والے 95 میں سے 49 ریسلنگ کے حق میں پڑے، بیس بال اور سافٹ بال کی مشترکہ کے حق میں 24 ووٹ آئے جبکہ 22 ممبران نے سکواش کو اولمپکس کا حصہ بنانے کی رائے دی جس کے بعد ریسلنگ کا کھیل 2020 اور 2024 اولمپکس کا حصہ بنے گا۔

رواں برس فروری میں آئی او سی کے 15 رکنی ایگزیکٹیو بورڈ نے ریسلنگ کو اولمپکس پروگرام سے ہٹا دیا تھا تاہم اس فیصلے کیخلاف عالمی پیمانے پر مہم شروع ہوئی جس کے بعد اسی بورڈ نے مئی میں پیش کی جانے والی پریذینٹیشن میں تین کھیلوں کو شارٹ لسٹ میں شامل کر لیا۔