یو ایس سیلنگ کپ فائنلز، دوسرے روز نیوزی لینڈ کی برتری

Francisco

Francisco

سان فرانسسکو (جیوڈیسک) یو ایس سیلنگ کپ فائنلز کے دوسرے روز ایمیریٹس کی ٹیم نیوزی لینڈ دفاعی چیمپئن اوریک کے خلاف برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ سان فرانسسکو میں ہونیوالے سیلنگ کپ فائنلز کے دوسرے روز امریکہ اوریکل اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے ہوئے۔

سان فرانسسکو پر اپنی فیورٹ ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ دفاعی چیمپئن اوریکل کو سخت مقابلے کے باوجود برتری حاصل کرنے سے محروم رہی، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے شاندار پرفارمنسسز دکھاتے ہوئے دوسرے روز کے مقابلوں میں پانچ ایک سے برتری اپنے نام کی۔