کراچی (جیوڈیسک) ملک میں حالیہ سیلاب نے چاول کی فصل کو بھاری نقصان پہنچا یا اور پیدوار بھی کم ہوئی جس کے باعث گزشتہ ماہ ریٹیل سطح پر باسمتی چاول کی قیمت میں 10 روپے فی کلو تک کا اضافہ ہوا ہے۔ کراچی ریٹیل گروسری گروپ کے جنرل سیکٹری فرید قریشی کے مطابق اگست میں باسمتی چاول کی قیمت 10 روپے اضافے سے 160 روپے فی کلو تک جاپہنچی ہے۔
چیئرمین رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن جاوید غوری کے مطابق سیلاب سے پورے صوبے میں مجموعی طور پر چاول کی 10 فی صد فصل تباہ ہوئی ہے اور ملکی برآمد پر منفی اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نقصان کے بعد ملک میں چاول کی قیمتوں کو کسی حد تک مستحکم رکھنے کیلئے اس کی ذخیرہ اندوزی کو روکا جائے۔