امریکا، بھارت یا پاکستان، خواتین سے زیادتی ہر جگہ ہوتی ہے، وینا ملک

Veena Malik

Veena Malik

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ وینا ملک کہتی ہیں کہ مرد عورت کی عزت کرنا سیکھیں، عورت کو بھی مرضی کی زندگی گزار نے کا حق ہے۔ ایک انٹرویو میں وینا ملک نے کہا کہ بھارت جیسا سیکولر ملک ہو، پاکستان جیسا روایت پسند ملک یا امریکا جیسا ترقی یافتہ اور مہذب ملک، خواتین سے زیادتی کے واقعات ہر جگہ ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فیشن یا فلمیں خواتین کے خلاف جرائم میں اضافے کی وجہ نہیں بلکہ یہ مرد کی ذہنیت کی وجہ سے ہوتا ہے۔ وینا ملک نے کہا کہ کوئی بھی فلم خواتین سے برے سلوک کی ترغیب نہیں دیتی۔ مردوں کو خواتین سے بہتر سلوک کی تربیت دینی چاہیے اور خواتین کو بھی اپنے حقوق و فرائض سے آگاہ ہونا چاہیے۔