تعلیمی اداروں میں انگریزی نظام تعلیم کا نفاذ انگریز کی غلامی کے مترادف ہے مدثر احمد شاہ

لاہور (02-02-12 ) اسلا می جمعیت طلبہ لاہور کے ناظم مدثر احمد شاہ نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں انگریزی نظام تعلیم کا نفاذ انگر یز کی غلامی کے مترادف ہے۔انہو ں نے کہا کہ انگریز کو یہا ں سے گئے ہوئے ساٹھ سال سے زائد عرصہ بیت گیا مگر ہم آج بھی اس کی غلامی میں جکڑے ہوئے ہیں انہو ں نے کہا کی پنجاب حکو مت ہو ش کے ناخن لے اور طلبہ کا تعلیمی مستقبل بر باد کرنے سے باز رہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کے طلبہ اپنی قومی زبان میں تعلیم حاصل کرتے ہیں اور کامیاب ہیں تو پاکستان میں انگریزی نظام تعلیم کیوں۔ انہوں نے کہا کی دنیا کے کامیاب ترین ممالک جاپان اور چین میں پورا تعلیمی نصاب ان کی قومی زبان مین ہے اور وہ ہر میدان میں کامیاب ہیں۔

پاکستان کے طلبہ با شعور ہیں اور وہی اس ملک کی آخری امید ہیں۔ وہ بخو بی جانتے ہیں کہ انہیں ہی اس ملک کی باگ دوڑ سنبھا لنی ہے۔ وہ زندگی کے کسی بھی شعبے میں کسی سے کم نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکو مت غلامانہ ذہنیت کو ترک کرتے ہوئے ذریعہ تعلیم کے اس فیصلے کو فی الفو ر واپس لے ورنہ اسلامی جمعیت طلبہ بھر پو ر احتجا جی تحر یک شر وع کرے گی۔