بھمبر کی خبریں 9.09.2013

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھمبر رجانی خستہ حالی کا شکار
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھمبر رجانی خستہ حالی کا شکار طالبات کا بیٹھنے کیلئے نہ عمارات نہ فرنیچر اور نہ ہی سائنس ٹیچر وزیر حکومت ،DEO اور ڈپٹی کمشنر کے سکول وزٹ سے بھی کوئی بہتری نہ آسکی عوام علاقہ اور طالبات کے والدین کامحکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے سکول کی زبو ں اور خستہ حالی کانوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جس کو چند سال قبل مڈل سے ہائی سکول کا درجہ دیا گیا تھا ابھی تک ہائی سکول مڈل سکول کی عمارات میں چل رہا ہے جس میں ہائی کلاسز کی طالبات کے بیٹھنے اور کلاس رومز کیلئے کوئی کمرہ نہ ہے جبکہ پرائمری کی طالبات کیلئے ایک کمرہ ہے جس میں چار کلاسز لگائی جاتی ہیں پرائمری اور مڈل حصے والی عمارت کی حالت انتہائی ابتر ہے پرائمری حصے کی عمارت کی دیواروں میںدراڑیں اور لینٹر کے سریے باہر نظر آنا شروع ہو گئے ہیں چھت بارش میں ٹپکنا شروع ہو جاتی ہے بارش کے دنوں میں پرائمری کی کوئی کلاسز نہ لگائی جا سکتی ہیں جبکہ دوسری طرف مڈل حصہ کی عمارت کی تمام دیواروں میں کریک آگئے ہیں یوں پرائمری اور مڈل حصے کی عمارت ہر خطرے کی گھنٹی بنی رہتی ہے چھوٹے سے زلزے کے جھٹکے سے عمارت زمین بوس ہوسکتی ہے جس میں کئی قیمتی جانیںضائع ہونے کا خدشہ موجود ہے سکول کے اندر 250 سے زائد بچیاں زیر تعلیم ہیںجبکہ ہائی سکول کے اندر ایک سائنس ٹیچر ہے جبکہ باقی سائنس ٹیچر ز کی تعناتی ابھی تک عمل میں نہ لائی جا سکی ہے اس کے علاوہ ہائی سکول کا پورا سٹاف 10 افراد پر مشتمل ہے جوکہ انتہائی ناکافی ہے یوں حکومت نے گرلز مڈل سکول کو ہائی کا درجہ تو دیدیا لیکن ہائی سکول کیلئے نہ سٹاف ،نہ عمارات اور نہ ہی فرنیچر دیا وزیر حکومت چوہدری پرویز اشرف ،DEO خالدہ پروین، ڈپٹی کمشنر بھمبرخواجہ محمد نعیم، اسسٹنٹ کمشنر ندیم احمد جنجوعہ اور ایکسین بلڈنگ طاہر بٹ نے بھی سکول کا وزٹ کیا خالی طفل تسلیاں دی گئی لیکن عملی طور پر گرلز ہائی سکول کیلئے کچھ نہ کیا گیا ہے بھمبر رجانی کے عوام علاقہ نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھمبر رجانی کی خستہ حالی اور زبوں حالی کانوٹس لیں اور سکول کی عمارات سٹاف اور فرنیچر دینے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہیڈ کانسٹیبل راجہ رشید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد انکے آبائی گاؤں سماہنی میں سپرد خاک کر دیا گیا
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ہیڈ کانسٹیبل راجہ رشید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد انکے آبائی گاؤں سماہنی میں سپرد خاک کر دیا گیا نمازجنازہ میں عوام علاقہ، پولیس ملازمین سمیت عزیز واقارب کی شرکت تفصیلات کے مطابق چند روز قبل بھمبرمیں ایک ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل راجہ رشید جوکہ لاہور کے ہسپتال میں زیر علاج تھا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز جان بحق ہوگیا مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد انکے آبائی گاؤں سماہنی میں سپرد خاک کر دیا گیا نمازجنازہ میں عوام علاقہ سیاسی وسماجی راہنماؤں، وکلاء، پولیس ملازمین، صحافیوں، تاجروں اور عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبرمیں ATM بینکوں کی بدمعاشی ،چھٹیوں کے دنوں میں میں اے ٹی ایم مشینیں خراب کر دیتے ہیں
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر میں ATM بینکوں کی بدمعاشی ،چھٹیوں کے دنوں میں میں اے ٹی ایم مشینیں خراب کردیتے ہیں شہریوں، عوام علاقہ اور سرکاری ملازمین اور وزٹرز کو رقم نکلوانے میں شدید مشکلات اور ذہنی کوفت کا سامنا اعلیٰ حکام سے بھمبرمیں بینکوں کی بدمعاشی کانوٹس لینے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر شہر میںUBL،HBL،NBPچھٹی والے دنوں ہفتہ، اتوار کو جان بوجھ کر اپنی ATM مشینیں خراب کردیتے ہیں کسی بنک کے اے ٹی ایم میں کیش نہیں ہوتی کسی کا لنک خراب ہوتا ہے اور کوئی آؤٹ آف سروس ہوتا ہے جس سے عام شہریوں، عوام علاقہ ،سرکاری ملازمین اور سیر تفریح کیلئے آنے والے لوگوں کو ATM سے رقوم حاصل کرنے یا نکلوانے میں شدید پریشانی اور ذہنی کوفت کا سامنا کر ناپڑتا ہے لوگوں کی باربار شکایت کے باوجود بینکوں کے اعلیٰ حکام اس کا نوٹس نہ لیتے ہیں بھمبر کے عوامی، سیاسی وسماجی حلقوں نے اے ٹی ایم والے بنکوں کے ذمہ داران اور اعلیٰ حکام سے ان بینکوں کی بدمعاشی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھارت کا جنگی جنون جنوبی ایشیاء کے امن کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھارت کا جنگی جنون جنوبی ایشیاء کے امن کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے لائن آف کنٹرول پربھارتی جارحیت کسی بھی وقت دوایٹمی قوتوںکے درمیان ایٹمی جنگ کاسبب بن سکتی ہے بین الاقوامی دنیا بھارتی جارحیت کا نوٹس لے ان خیالات کا اظہار ساؤتھ افریقہ کی کاروباری اور بھمبر کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری حق نواز آف گڑھا للیاں نے کیا انہوںنے کہا کہ بھارت 65 سالوںسے کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو طاقت کے زور پر دبانے کی کوشش کررہا ہے دنیا کا ہر ظلم، ستم اور جبر وہ کشمیر ی قوم پر آزما چکا ہے لیکن کشمیریوں کے جذبہ آزادی کوکسی صورت ختم نہیں کرسکا انہوں نے کہا کہ بھارت ایک طرف مقبوضہ کشمیر میںانسانی حقوق کی خالف ورزیاں کرکے کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے اوردوسری طرف لائن آف کنٹرول پربلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کرکے کھلی جارحیت کر رہا ہے بھارت کا بڑھتا ہوا جنگی جنون خطے کے اندر کسی بھی وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتی ہے جس سے پوری دنیا کے امن کے تباہ ہونے کا خدشہ ہے انہوںنے کہا کہ اقوام متحدہ ،انسانی حقوق کے عالمی ادارے اور عرب لیگ بھارتی افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بڑھتی ہوئی جارحیت کا نوٹس لیں بھارت کو کشمیریوں کی نسل کشی اور جارحیت سے روکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صدرآصف علی زرداری نے اپنی آئینی مدت پوری کرکے ایک نیا باب رقم کیا ہے
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) صدر آصف علی زرداری نے اپنی آئینی مدت پوری کرکے ایک نیا باب رقم کیا ہے آصف علی زرداری نے مفاہمتی پالیسی کو اپنا کر ملک اندر جمہوریت اور جمہوری اداروں کو مضبوط کیا انکی خدمات صدیوں یاد رکھی جائیںگی ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل چوہدری مظہرحسین نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے اندر پیپلزپارٹی کی حکومت بھی آصف علی زرداری کی مفاہمتی پالیسی کو اپنائے ہوئے ہے چوہدری عبدالمجید کو پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی اور پارٹی کی وفاقی قیات کا
مکمل اعتماد حاصل ہے چوہدری عبدالمجید حکومت کیخلاف تمام سازشوں کو سینئر وزیر حکومت چوہدری محمدیاسین کی سربراہی میں ناکام بنادیا گیا ہے آئندہ تین سالوں میںعدم اعتماد کی کوئی تحریک پیش نہیںہو گی اور پیپلزپارٹی کی حکومت پاکستان کی طرح آزادکشمیر میں بھی اپنی آئینی مدت پوری کرے گی پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت نے ناراض وزراء کی تمام شکایات کا ازالہ کر دیا ہے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے ممبران اسمبلی پیپلزپارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں پیپلزپارٹی کا ورکر ہوں جینا مرنا پیپلزپارٹی کیساتھ ہے عہدہ پیپلزپارٹی کی مانت ہے وہ جب چاہے واپس لے سکتے ہیں اپنے عہدے کو لوگوں کی خدمت کا ذریعہ بنایاہے جب تک ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل کی سیٹ پر بیٹھا ہوں لوگوںکی خدمت کاسفر جاری رکھونگا کوشش کرونگا کہ میرا عہدہ حکومت اور پیپلزپارٹی کی نیک نامی کا باعث اور عوامی خدمت کا ذریعہ بنے۔