لالہ موسی کی خبریں 8.09.2013

سپین اور ناروے سے شاندار دورے کے بعد چوہدری شبیراحمد رضا کوٹلہ ایم پی ایاور چوہدری ولایت خان کے اعزاز میں چوہدری تنویر احمد اور ملک لیاقت عوان فوڈ ماسٹر کا عشائیہ
لالہ موسیٰ(جی پی آئی) سپین اور ناروے سے شاندار دورے کے بعد چوہدری شبیراحمد رضا کوٹلہ ایم پی ایاور چوہدری ولایت خان کے اعزاز میں چوہدری تنویر احمد اور ملک لیاقت عوان فوڈ ماسٹر کا عشائیہ۔ عشائیہ میں ڈاکٹر عابد غوری ڈی ایچ او گجرات چوہدری رشید کملہ شریف ملک اکرم اعوان آف ڈھل کے علاوہ شاہد رضوان دنیا ٹی وی کے علاوہ معروف کالم نگار اور پریس فوٹوگرافر خورشید احمد ندیم بھی موجود تھے۔ چوہدری شبیر احمد رضا ایم پی اے نے حاضرین کو اپنے دورہ اسپین اور ناروے اور دیگر ممالک کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ علاوہ ازیں ان کی فوڈ ماسٹر آمد پر چوہدری تنویر احمد اور ملک لیاقت اعوان نے ان کا پرُتپاک استقبال کیا۔ بعد ازاں چوہدری شبیر احمد رضا کوٹلہ اور چوہدری ولایت نے میزبان چوہدری تنویر، ملک لیاقت اعوان اور دیگر کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے مشتاق احمد بھٹہ سے انکی بھتیجی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا
لالہ موسیٰ(جی پی آئی) نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے مشتاق احمد بھٹہ سے انکی بھتیجی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ت حریک انصاف کے راہنما غلام عباس بھٹہ کے تایا کی بیٹی اور مشتاق احمد بھٹہ کی بھتیجی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئی تھیں انکی روح کے ایصال ثواب کے لئے ختم قل جامع مسجد ابو زر غفاری میں ہوا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 112 نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے ختم قل شریف میں شرکت کی اور مرحومہ کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا انہوں نے دعا کی اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور انکی قبر کو منور کرے اور مرحومہ کے لواحقین کو غم اور دکھ کی اس گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے۔