آئی او سی نے پابندی لگائی تو اس کے ذمہ دار عارف حسن ہونگے

Arif Hasan

Arif Hasan

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان اولمپک اسوسی ایشن کے صدر اکرم ساہی نے کہا ہے کہ اگر آئی او سی نے پی او اے پر پابندی عائد کی تو اس کے ذمہ دار عارف حسن ہونگے۔ پاکستان اولمپک ہاس لاہور میں اکرم ساہی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ہاکی اور فٹبال کی تنظیموں کے عہدیداران شریک نہیں تھے۔ اجلاس کے بعد پی او اے صدر اکرم ساہی نے ذرائع سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بین الصوبائی وزارت کے وزیر ریاض پیر زادہ اولمپک ہاس کے بارے میں جو فیصلہ کریں گے۔

انہیں منظور ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی او سی کی جانب سے پاکستان پر پابندی کی باتیں افواہیں ہیں۔ آئی او سی نے اگر یہ قدم اٹھایا تو ذمہ دار عارف حسن ہونگے۔ اکرم ساہی نے کہا کہ اسلامک گیمز میں پاکستان کا دستہ ان کے پلیٹ فارم پر شرکت کر رہا ہے۔