کراچی (جیوڈیسک) آئی ایم ایف سے 54 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط موصول ہونے کے باوجود روپے کی قدر میں استحکام نہ ہوسکا اور انٹربینک میں ڈالر 16 پیسے کے اضافے سے 104 روپے 85 پیسے کی سطح پر آ گیا۔ کاروباری ہفتے کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں ڈالر 16 پیسے کے اضافے سے 104 روپے 85 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 105 روپے 10 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔
عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے 6 ارب 60 کروڑ ڈالر کے بیل آوٹ پیکیج کی 54 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط ملنے کے بعد ماہرین کا خیال تھا کہ روپے کی قدر میں استحکام آئے گا مگر ایسا نہ ہو سکا، جبکہ کرنسی ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ بین الاقوامی ادائیگیوں کے باعث ہورہا ساتھ ہی درآمد ات کیلئے بھی مسلسل ادائیگیاں کی جارہی ہیں۔