اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد واقعے کی شریک ملزمہ کنول کا ایک اور یوٹرن لے لیا، پہلے اپنے شوہر کے خلاف بیان دیا اب نوبل شخصیت قرار دے دیا۔ اسلام آباد واقعے کے مرکزی ملزم سکندر کی اہلیہ کنول نے ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کامران مفتی کی عدالت میں ایک درخواست دائر کی ہے۔
جس میں پولیس، رینجرز، انتظامیہ اور زمرد خان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں کنول نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے کوئی دہشتگردی نہں کی۔ میرے شوہر سکندر مجھے اور مجھے اور بچوں کو لے کر شادی کی تقریب میں جا رہے تھے۔
ٹریفک پولیس سے جھگڑا ہوا تو انہوں نے ہماری گاڑی کیساتھ گاڑی ٹکرا دی۔ در خواست میں کہا گیا ہے کہ بلیو ایریا میں زمرد خان نے میرے شوہر سکندر سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی۔ پولیس کمانڈوز نے گھیرا ڈال کر فائرنگ کی اور ہمیں زخمی کیا۔ عدالت نے پولیس اور انتطامیہ کو گیارہ ستمبر کو طلب کیا ہے۔