لیبیا کے سابق انٹیلی جنس چیف کی بیٹی بازیاب

Moammar Gadhafi

Moammar Gadhafi

طرابلس (جیوڈیسک) لیبیا کے سابق انٹیلی جنس چیف کی مغوی بیٹی بازیاب کرا لی گئی۔ لیبیا میں سابق رہنما معمر قذافی کے دور کے انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ عبداللہ سینوسی کی مغوی بیٹی کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے عبداللہ سینسوسی کے قبیلے کے ایک رکن کے حوالے سے بتایا ہے کہ عنود السنیوسی کو نامعلوم افراد نے دو ستمبر کو اس وقت اغوا کیا تھا جب وہ دس مہینے جیل میں قید کاٹنے کے بعد رہا ہو کر اپنے گھر جا رہی تھی۔

ادارے کے مطابق مسلح افراد نے عنود السنیوسی کو لے جانے والے کانوائے پر حملہ کرکے انہیں اغوا کر لیا تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مغوی خاتون کو بازیاب کرا لیا۔ ادارے کے مطابق مسلح افراد نے مغوی خاتون کو تاوان کیلئے اغوا کیا۔ عنود السنیوسی اب مصر جائیگی جہاں وہ اپنی ماں اور بہن کے ساتھ وقت گزارے گی۔