کراچی (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین کو متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مبارکباد پیش کی ہے۔ ایم کیو ایم کے جاری کردہ بیان کے مطابق الطاف حسین نے امید ظاہر کی کہ ممنون حسین صدر مملکت کی حیثیت سے پاکستان میں آئین و قانون کی حکمرانی، آئین کی بالادستی، جمہوری نظام کے استحکام اور ملک کے عوام کے اجتماعی مفاد کیلئے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیں گے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ صدر مملکت، وفاق اور پاکستان کے آئینی سربراہ مملکت کی حیثیت سے ملک کی تمام اکائیوں کے ساتھ مساوی سلوک کریں گے۔