شام پر حملہ، سلامتی کونسل قرارداد کی ضرورت نہیں: کیری

Jon Carry

Jon Carry

واشنگٹن (جیودیسک) سعودی عرب سمیت 12 ممالک نے شام کیخلاف سخت ایکشن لینے کی قرارداد منظور کر لی ہے، امریکی وزیر خارجہ۔ امریکہ نے شام پر حملے کے حوالے سے سلامتی کونسل میں قرارداد کی منظوری کے حوالے سے ممبر ممالک سے حمایت حاصل کرنے کا سلسلہ ترک کر دیا ہے اور کہا ہے کہ جی 20 سربراہی کانفرنس کے موقع پر 12 ممالک نے حمایت کی قرارداد منظور کر لی ہے۔

اب مزید کسی قرارداد کی ضرورت نہیں ہے۔ ذرائع رپورٹ کے مطابق عرب وزرا خارجہ سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ سعودی عرب سمیت بارہ ممالک نے شام کیخلاف سخت ایکشن لینے کی حمایت کی ہے اور ان کا موقف ہے کہ شامی عوام پر کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال میں حکومتی فورسز ملوث ہیں اور اس کی ذمہ دار شامی حکومت ہے۔