پشاور (جیوڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین بشیر احمد مٹہ نے کہا ہے کہ صوبے کی تقسیم کا شوشہ اڑانے والے عوامی مسائل حل کرنے پر توجہ دیں۔ عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کی آرگنائزنگ کمیٹی کے جاری کردہ بیان میں چیئرمین کمیٹی بشیر احمد مٹہ نے کہا ہے کہ اس وقت ملک بحران کا شکار ہے۔
لیکن اس کے باوجود حکومت میں موجود بعض عناصر عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے صوبہ کو تقسیم کرنے کا شوشہ اڑانے میں مصروف ہیں، جو ملک اور صوبے کیلئے انتہائی خطر ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، اس لئے مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔