ارجنٹائن فٹبال لیگ، اولیمپو نے بوکا جونئیرز کو شکست دیدی

Argentine Football

Argentine Football

بیونس آئرس (جیوڈیسک) ارجنٹائن فٹبال لیگ میں (Newcomers Olimpo) کی ٹیم نے بوکا جونئیرز کو تین صفر سے اپ سیٹ شکست دیدی فٹبال لیگ کے میچ میں میزبان ٹیم (Olimpo) کی جانب سے سٹرائیکر (Martin Perez) نے پہلا گول کر کے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی۔

اولیمپو ہی کے آگسٹن نے شاندار ہٹ لگا کر گیند جال میں پھینکی تو برتری دو صفر ہو گئی۔ کھیل کے آخری لمحات میں گیوڈز نے مزید ایک گول کر کے اسکور تین صفر کیا اور ٹیم کی کامیابی پر آخری مہر لگائی۔ شاندار فتح کے بعد اولیمپو کی ٹیم نے لیگ میں پانچ پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پوزیشن میں بھی بہتری بنا لی۔