اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔ اجلاس صبح ساڑھے دس بجے وزیراعظم ہاس میں ہو گا، اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
وزیراعظم کابینہ ارکان کو دہشتگردی کے خاتمے سے متعلق کل جماعتی کانفرنس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے۔ کابینہ کل جماعتی کانفرنس کے اعلامیے کی توثیق بھی کرے گی۔