سیاسی روایت پرستی حکومت, ملک اور قوم سب کیلئے نقصان دہ ہوگی، عمران چنگیزی

کراچی : صدر پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھانے والے سینئر مسلم لیگی رہنما اور وزیراعظم میاں نواز شعریف کے معتمد خاص ممنون حسین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین عمران چنگیزی نے توقع ظاہر کی ہے کہ ممنون حسین سیاسی روایات کے اسیر بنتے ہوئے ایک سیاسی جماعت کی وفاداری کی بجائے پاکستان و عوام سے وفادار رہتے ہوئے اپنی فرائض منصبی انجام دیں گے اور مساوات و انصاف کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی یکجہتی کو فروغ دیکر ملک وقوم کو مسائل و مصائب سے نکالنے اور عوام کو دہشتگردی، بد امنی و معاشی تباہی سے محفوظ بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

این جی پی ایف کے چیئرمین نے انعقاد سے قبل آل پارٹیز کے متنازعہ بن جانے پر تاسف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کے مستقبل کو محفوظ وخوشحال بنانے کیلئے اتحاد ‘یکجہتی اور اشتراک لازم ہیں جن کا قیام حکومت کی ذمہ داری ہے اسلئے آل پارٹیز میں تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ تمام سیکورٹی اداروں کے سربراہان، تمام تجارتی و صنعتی تنظیموں کے نمائندگان کی شمولیت کو بھی لازم بناکر بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں لیکن اگر حکومت اشتراک عمل سے فائدہ اٹھانے کی بجائے سیاسی روایت پرستی کا اظہار کرے گی تو حکومت اور ملک و قوم کیلئے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا۔