پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر اکتوبر میں کرانے پر تیار ہو گئی

چکوال: پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر اکتوبر میں کرانے پر تیار ہو گئی تاہم الیکشن کمیشن نے فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ناممکن قرار دیا ہے حکومت پنجاب نے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات اکتوبر میں منعقد کروانے کے لیے تحریری طورپر آگاہ کر دیا ہے۔

جماعتی بنیادوں پر الیکشن کے لیے بھی تیار ہو گئی ہے الیکشن کمیشن نے قرار دیا ہے کہ 2014 ء سے قبل بلدیاتی انتخابات کروانا ممکن نہیں ہر صوبے میں علیحدہ علیحدہ انتخاب منعقد ہونگے۔

جس کے لیے شیڈول کا اعلان اسی ماہ کے آخر میں ہونا ہے علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی پارٹی کو اپنا انتخابی نشان الاٹ نہ کیا جائے کیونکہ ایک یونین کونسل میں ہر پارٹی کے ایک سے زائد امیدوار حصہ لیں گے جنہیں انتخابی نشان الاٹ کرنا مشکل ہو گا۔