ٔٔایم پی اے بیگم عفت لیاقت علی خان کی لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات

چکوال: ایم پی اے بیگم عفت لیاقت علی خان کی لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات اور اس ملاقات میں نوجوان مسلم لیگی رہنما چوہدری حیدر سلطان بھی ملاقات میں موجود تھے۔ اس ملاقات میں آنے والے بلدیاتی الیکشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ ایم این اے چکوال بیگم عفت لیاقت علی خان نے چکوال کی واٹر سپلائی کا مسئلہ حل کرنے کی میاں شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست کی۔ اور باوجود اس کے پنجاب حکومت نے ابھی تک ترقیاتی فنڈز کا آغاز نہیں کیا۔ اس کے باوجود میاں شہباز شریف خادم اعلیٰ پنجاب نے وہاں موجود انتظامیہ کو چکوال کی واٹر سپلائی کے فنڈز کے اجراء کا حکم دیا اور فوری کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔