قوم کا کروڑو روپیہ ضائع کرکے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس صرف ایک فوٹو سیشن تھا، روحیل اکبر

تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری روحیل اکبر نے کہا کہ قوم کا کروڑو روپیہ ضائع کرکے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس صرف ایک فوٹو سیشن تھا اس سے زیادہ اور نہیں جس سے قوم کو شدید مایوسی ہوئی اپنے ایک جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل زرداری کو گھسیٹنے کے دعوے کرنے والوں نے عوام کو گھسیٹنا شروع کردیا ہے۔

بڑے بڑے دعووں کے خالق میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے ملکی ترقی کے حوالہ سے اپنے تمام وعدے بھلا کر کشکول بھی اٹھا لیا اور مہنگائی بڑھا کر عوام کو بھی غربے کی اگ میں جھونک دیا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک وقوم کو اگر کوئی شخصیت بھرانوں سے نکال سکتی ہے تو وہ صرف محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی شخصیت ہے جنہیں ان ناہل حکمرانوں سے سائڈ لائن کررکھا ہے۔