پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کو تین ماہ پورے ہو گے ہیں اور اس دوران مہنگائی کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں
Posted on September 10, 2013 By Tahir Webmaster گجرات
ملکہ : پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کو تین ماہ پورے ہو گے ہیں اور اس دوران مہنگائی کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں۔ عوام یہ کہنے پر مجبور ہو گئی ہے کہ شیر نے تباہی مچا دی ہے۔ تفصیل کے مطابق پٹرول تین ماہ پہلے 98 روپے لٹر تھا اب 110 روپے لٹر ہے۔ جبکہ سی این 74 روپے سے بڑھ کر 84 روپے ہو گئی ہے۔ بجلی کے نرخ 5 روپے بڑھا کر 12 روپے فی یونٹ آٹا 37 روپے سے 46 روپے کلو ہو گیا ہے۔
جبکہ جی ایس ٹی ٹیکس ایک فیصد اضافے کے ساتھ17 فی صد ہو گیا ہے۔ موبائل ریچارج پر ٹیکس 17 فی صد سے بڑ ھا کر 25 فی صد کر دیا گیا۔ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی تنخواہوں میں 100 فی صد اضافہ ہوا جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں صرف 10 فی صد بڑھائی گئی۔ڈرون حملوں اور بے روزگاری نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے۔ جبکہ آئی ایم ایف سے دھڑا دھڑ قرضے لیے جا رہے ہیں۔