فرینکفرٹ (جیوڈیسک) جرمنی میں جدید ترین اور دلکش گاڑیوں کا سالانہ شو 14ستمبر سے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ فرینکفرٹ میں ہونے والے اس کار شو میں جدت اور دلکشی کو ایک ساتھ یکجا کر دیا گیا ہے۔ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے علاوہ نیٹ ورک کے ذریعے چلنے والی گاڑیوں کے ماڈلز یہاں موجود ہیں۔
معروف گاڑیوں کے برانڈز کے علاوہ مقامی طور پر تیار کردہ گاڑیوں بھی اس ایونٹ کی زینت ہیں۔ اس ایونٹ کی خاص بات کم قیمت اور توانائی کی بچت والی گاڑیوں کے ماڈلز ہیں۔ جرمنی کی آٹو انڈسٹری کا سالانہ بین الاقوامی کار شو 14 ستمبر سے 22 ستمبر تک عوام کے لیے جاری رہے گا۔