بھارت : مظفر نگر میں فرقہ ورانہ فسادات کے بعد کشیدگی

India

India

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر مظفر نگر میں فرقہ ورانہ فسادات کے بعد کشیدگی کئی شہروں میں بھی پھیلنے لگی، متعدد اضلاع میں کرفیو کے بعد فوج تعینات کر دی گئی۔ 27 اگست کومظفرنگر کے ایک گاوں میں جھگڑے کے نتیجے میں تین افراد کی ہلاکت کے بعد فرقہ ورانہ فسادات پھوٹ پڑے تھے جن میں اب تک 31 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

کشیدہ صورتحال نے اتر پردیش کے کئی اور اضلاع کوبھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ کشیدہ صورتحال کے بعد مظفر نگر اور دیگر شہروں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور فوج مسلسل گشت کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق اب تک 90 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ بلوائیوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیا گیا ہے۔