پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے وکلا نے کوہاٹ کچہری دھماکے کے خلاف ہڑتال کردی۔ وکلا بطور احتجاج ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ خیبرپختونخوا بار کونسل کی کال پر پشاور کے وکلا نے سانحہ کوہاٹ کچہری کے خلاف ہڑتال کر دی۔ وکلا نے پشاور ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کی کارروائی کا بائی کاٹ کیا۔
وکلا پشاور میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ مظاہرین حکومت سے عدالتوں اور وکلا کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ انہوں نے کوہاٹ کچہری پر حملے کی فوری تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔