ایشین ویمن ہاکی چیلنج کپ کھیلنے کے بعد قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

National Team

National Team

لاہور (جیوڈیسک) تھائی لینڈ میں ایشین ویمن ہاکی چیلنج کپ کھیلنے کے بعد قومی ویمن ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، کوچ اور کپتان نے ٹورنامنٹ میں کاکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔

تھائی لینڈ میں ہونے والے ایشین ویمن ہاکی چیلنج کپ کھیلنے کے بعد قومی ویمن ٹیم علامہ اقبال ائرپورٹ لاہور پہنچی۔ میڈیا سے بات چیت کوچ محمد عثمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال اسی ٹورنامنٹ میں قومی ویمن ٹیم چھٹے نمبر پر تھی اور اب دو درجے ترقی پا کر چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے۔

کپتان آمنہ میر کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں تمام ٹیمیں پاکستان سے بہتر رینکنگ کی تھی۔ اور قومی ویمن ہاکی کو فروغ دینے کے لیے بہتر ڈومیسٹک سسٹم کے ساتھ سال میں دو تین بین الاقوامی ٹورز بھی کرانے چاہئے۔ چھ ملکی ایشین ویمن ہاکی چیلنج کپ میں سنگاپور، کمبوڈیا، تھائی لینڈ، سری لنکا، میانمار اور پاکستان کی ویمن ہاکی ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔