دمشق (جیوڈیسک) شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ وہ امریکی حملے کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ امریکا نے فوجی کارروائی کی تو پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔ ایک انٹرویو میں شامی صدر نے کہا کہ شام پر فضائی حملہ ہوا تو جواب میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
ضروری نہیں کہ صرف حکومت ہی جوابی کارروائی کرے۔ خطے میں مختلف فریق ہیں۔ امریکا کو صرف اس خطے میں نہیں دوسرے خطوں میں بھی جوابی کارروائی کی توقع رکھنی چاہئے جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ شامی صدر سے پوچھا گیا کہ کیا ہر طرح کی جوابی کارروائی میں کیمیائی جنگ بھی شامل ہے تو ان کا کہنا تھا کہ یہ حالات پر منحصر ہے۔
اگر خطے میں حکومت مخالفین، دہشت گردوں یا کسی دوسرے گروپ کے پاس کیمیائی ہتھیار ہیں تو استعمال بھی ہوسکتے ہیں۔ بشار الاسد نے کہا کہ کانگریس اور امریکی عوام کو معلوم ہونا چاہئے کہ جنگ ہوئی تو فائدہ صرف القاعدہ کو ہوگا۔