اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان میں مختلف منصوبوں کی تکمیل کے لیے اسلامی ترقیاتی بینک، ملک کو آئندہ تین سال کے دوران مزید 85 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔ نائب صدر براما بوباکر کی سربراہی میں اسلامی ترقیاتی بینک کے 5 رکنی وفد نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بینک کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک اہم ممبر ملک ہے۔
لہذا حکومتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے ہر ممکن امداد فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ اسلامی ترقیاتی بینک آئندہ تین سال کے دوران مختلف منصوبوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کو مزید 85 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔