نیو یارک فیشن ویک کی بہاریں، ملبوسات کے جوتوں کی بھی نمائش

Fashion Week

Fashion Week

نیو یارک (جیوڈیسک) نیو یارک میں ہونے والا رنگا رنگ فیشن ویک آب و تاب کیساتھ جاری ہے۔ فیشن ویک میں ڈیزائنرز نے مغربی ملبوسات کیساتھ اسٹائلش جوتوں کی کلیکشن بھی نمائش کیلئے پیش کی۔

نیو یارک میں رونقیں بکھرنے والا مرسیڈیز بینز فیشن ویک اپنے عروج پر ہے۔ فیشن شو میں خوب رو ماڈلز سال نو کے ملبوسات زیب تن کئے ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں۔ پانچ ستمبر سے شروع ہونے والا مرسیڈیز بینز فیشن شو شائقین کے لئے فیشن ایبل ملبوسات کیساتھ ساتھ اسٹائلش جوتوں کا کلیشن بھی لایا ہے۔

جوتوں کی کلیکشن میں اونچی ایڑھی اور بغیر ہیل کے جوتے شامل تھے۔ نیویارک فیشن ویک کی رنگینیاں تیرہ ستمبر تک جاری رہینگی۔