استور میں 3 روزہ رنگا رنگ راما فیسٹول شروع ہو گیا ہے

Astor

Astor

استور (جیوڈیسک) استور میں 3 روزہ رنگا رنگ راما فیسٹول شروع ہو گیا ہے محکمہ سیاحت و ثقافت کے زہر اہتمام 3 روزہ راما فیسٹول شروع ہو گیا ہے۔ فیسٹیول کا افتتاح چیف سیکٹریری گلگت بلتستا ن یونس داگا نے کیا۔ فیسٹول میں پولو، کرکٹ، والی بال، رسہ کشی کھیل رکھے گئے ہیں۔

خواتین کی دلچسپی کے لئے مینا بازار بھی لگائے گئے ہیں۔ پولو کے مقابلے میں 8 ٹیمیں حصہ لیرہی ہیں۔ رنگا رنگ فیسٹول میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ غیر ملکی سیاح بھی اس فیسٹول میں شرکت کیلئے آئے ہیں۔ علاقے میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے دفعہ 144 بھی نافذ کیا گیا ہے۔