پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے نواحی علاقہ اضاخیل میں پولیس نے کاروائی کے دوران ایک اشتہاری کو ہلاک کر دیا۔ مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق نواحی علاقہ اضاخیل میں اشتہاری کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔
پولیس کی فائرنگ سے اشتہاری ماراگیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔ ہلاک ہونے والے اشتہاری کی شناخت یاسین کے نام سے ہوئی ہے۔ جو قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان اور شرپسندوں سے تعلقات کے الزامات کے تحت پولیس کو مطلوب تھا۔