ٹور آف سپین کا 16 واں مرحلہ ویرن بارگل نے جیت لیا

Spain

Spain

سپین (جیوڈیسک) ٹور آف اسپین سائیکل ریس کا سولہواں مرحلہ فرانس کے ویرن بارگل نے جیت لیا جبکہ اٹلی کے (Vincenzo Nibali) کو مجموعی طور پر برتری حاصل ہے۔ سپین کے پہاڑی سلسلوں میں جاری سائیکل ریس کا سولہواں مرحلہ انتہائی دلچسپ رہا۔ رائیڈرز نے شاندار پرفارمنسسز دکھائیں۔ فرانس کے وارین عمدہ رائیڈنگ کے بعد کامیاب ہوئے۔

انہوں نے مقررہ فاصلہ تین گھنٹے، تینتالیس منٹ اور اکتیس سیکنڈز میں مکمل کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ ریس میں ابھی تک مجموعی طور پر اطالوی سائیکلسٹ وینسینزو نیبالی کی نمایاں برتری برقرار ہے۔ امریکہ کے کرس ہارنر دوسری اور سپین کے (Alejandro ) تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔