ایک نصاب ایک نظام اور ایک زبان ہی ملک کی ترقی کی ضامن ہے :محمد زبیر صفدر
Posted on September 10, 2013 By Tahir Webmaster لاہور
لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر صفدر نے کہاکہ ایک نصاب ایک زبان اور ایک نظام ہی ملک کی کامیابی اور ترقی کا ضامن ہے ۔ ملک کے اندر درجنوں نظام ہائے تعلیم نے معاشرے کو تقسیم کر دیا ہے جس کی وجہ سے قوم انتشار کا شکار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہون نے لاہور بھر کے نجی تعلیمی اداروں کے ذمہ داران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قیام پاکستان سے لے کر اب تک چودہ سے زائد تعلیمی پالیسیاں رائج کی گئیں لیکن پھر بھی پاکستان جنوبی ایشیا کا ناخواندہ ترین ملک ہے۔ ملک کے روشن مستقبل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر معیار تعلیم کی بہتری کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ قوم کو تقسیم در تقسیم کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے عوام کے درمیان عدم برداشت کا کلچر فروغ پا رہا ہے۔حکومت نے ہر بار نئے نئے تجربات کئے لیکن صورت حال بہتر ہونے کی بجائے خراب ہوئی ہے ، تعلیم کو تجربات کی بھینٹ چڑھانے کی بجائے اس کے فروغ اور بہتری کے لئے فی الفور کام کرنا ہوگا،۔
سید امجد حسین بخاری
مرکزی سیکرٹری اطلاعات
اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان
0334-5019016