ممبئی (جیوڈیسک) اداکار سلمان خان نے ڈائریکٹرز کو پریشان کر دیا۔ سکرپٹ کی ریہرسل کیے بغیر ہی شوٹنگ پر پہنچنے لگے۔ بالی وڈ کے دبنگ خان کبھی بھی ریہرسل کر کے سیٹ پر نہیں پہنچتے اور اکثر اپنی لائنیں بھول جاتے ہیں۔
اکثر اوقات تو فلم کے ڈائریکٹر کو بھی پتہ نہیں ہوتا کہ سلمان سین میں کیا کہنے والے ہیں۔ ڈائریکٹر Abhinav Kashyap کا کہنا ہے سلمان خان کے مقابلے میں رنبیر کپور سکرپٹ کی ریہرسل دو تین روز قبل ہی شروع کر دیتے ہیں۔