حیدرآباد : جڑواں بچیاں چوبیس گھنٹے زندہ رہنے کے بعد دم توڑ گئی

Hyderabad

Hyderabad

حیدرآباد (جیوڈیسک) حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع نزیر حیسن میڈیکل کمپلیکس میں پیداہونے والی جڑواں بچیاں چوبیس گھنٹے زندہ رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔ دونوں کے سینے اور پیٹ آپس مِیں جڑے ہوئے تھے۔ نزیر حیسن میڈیکل کمپلیکس کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ہمایوں راجپوت نے بتایا کہ حیدرآباد کے رہائشی محمد عابد کی اہلیہ نے گزشتہ دنوں دوجڑواں بچیوں کو جنم دیا تھا۔

جن کے سینے اور پیٹ آپس میں جڑے ہوئے تھے اور دونوں بچیوں قبل از وقت پیدائش ہوئی تھی ھسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ہمایوں راجپوت نے بتایا کہ جڑواں بچیوں کے والدین کو آپریشن سے قبل ہی آگاہ کردیا گیا تھا۔کہ جڑواں بچیوں کو کراچی کے ھسپتال منتقل کرکے نہ صرف ڈلیوری کرائی جائے بلکہ ھسپتال میں ان کے جسم کو علحیدہ بھی کردیا جائے گا۔

تاہم والدین بضد تھے کہ آپ آپریشن کرلیں اور بعد میں کراچی لے جاکر انہیں منتقل کردیا جائے گا تاہم منگل کی صبح جڑاوں بچیوں میں ایک بچی دم توڑ گئی اور اس کے چار گھنٹے بعد دوسری بچی نے بھی دم توڑ دیا دونوں بچیوں کو سانس لینے میں پرابلم پیش آرہی تھی اور پھیپھڑے بھی کام نہیں کررہے تھے ھسپتال انتظامیہ نے دونوں بچیوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔