جنوبی افریقہ کیخلاف یادگار اننگز دہرانا چاہتا ہوں : عبدالرزاق

 Abdul Razzaq

Abdul Razzaq

لاہور (جیوڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ مکمل فٹ ہوں اور جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کھیلنا چاہتا ہوں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آل آل راونڈر عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں روزانہ کی بنیاد پر پریکٹس کر رہا ہوں۔

انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ میری کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سلیکٹرز کو جنوبی افریقہ کی سیریز میں کھیلنے کا موقع دینا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کی طرح ہر قسم کے فٹنس ٹیسٹ دینے کو تیار ہوں۔

اگر فٹنس ثابت ہو تو دورہ جنوبی افریقہ کیلئے موقع دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر موقع ملے تو گذشتہ سیریز کی طرح جنوبی افریقہ کیخلاف ایک یادگار اننگز کھیل کر دکھاوں گا۔