کوٹ ادو : پسند کی شادی کا رنج، 3 افراد کو قتل کر دیا

Kot Addu

Kot Addu

کوٹ ادو (جیوڈیسک) کوٹ ادو کے نواحی علاقے رنگ پور موضع کوڈیوال میں پسند کی شادی کرنے پر ایک ہی خاندان کے تین افراد کو قتل کر دیا گیا۔

ذوالفقار نامی شخص نے ایک سال قبل پسند کی شادی کی جس کا لڑکی والوں کو شدید رنج تھا۔ آج صبح سویرے نامعلوم مسلح افراد نے ذوالفقار کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے ذوالفقار، اس کا بھائی مسعود اور بہن تسلیم بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر دفعہ 302 کے تحت آٹھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔